لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) ڈیفنس میں عبدالخالق سے 1لاکھ 95ہزار روپے اور موبائل فون ،سمن آباد میں منصور سے 1لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون،گوالمنڈی میں فرقان عباس سے 1 لاکھ 65ہزار ، موبائل فون اور دیگر سامان،ریس کورس میں عبدالمجید خان سے1 لاکھ60 ہزار روپے اور موبائل فون ،اچھرہ میں ناصر اقبال سے 1 لاکھ 50 ہزار نقدی اور موبائل فون،شادباغ میں قاسم سے 1 لاکھ45 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔اس کے علاوہ شفیق آباد اور ڈیفنس سے گاڑیاں جبکہ سندر شادمان اور سبزہ زار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔