لاہور(خبرنگار)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے صوبہ بھر کے اوقاف آرگنائزیشن کے انتظامی یونٹس کے از سرنو جائزے، وقف املاک کے انتظام و انصرام اور مختلف سرکلز میں پراپرٹیزکی تعداد میں توازن ، محل وقوع کے مطابق تقسیم کے لیے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی۔ حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے مزار کو زونل ہیڈ کوارٹرکا درجہ دینے اور مزار سے ملحق19 ہزار ایکٹر وقف اراضی کے نظام کو موثربنانے کی منظوری دی۔