لاہور (نمائندہ خصوصی) علماء اور عوام اسلام ، وطن اور عقیدہ ختم نبو ت کا تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے تلوار والی مسجد اور جامع مسجد القران جامعہ انوار العلوم میں ختم نبوت ، سیرت مصطفی ؐ، عظمت قر آن کانفرنسوں سےخطاب کرتے ہوئے کیا ،علماء نے کہا کہ جے یو آئی دینی مدارس کی رجسٹریشن کے مسئلہ کا فوری حل چاہتی ہے۔