• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی مقامات کی بحالی کیلئے تکنیکی مددکی ضرورت ہے،رمیش اروڑہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امو رمیش سنگھ اروڑہ نے نیشنل کالج آف آرٹس میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں این سی اے کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری اور کالج کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ مذہبی مقامات کی بحالی اور تحفظ کے لیے تیسری پارٹی کے ماہرین کے تکنیکی مدد درکار ہے تاکہ ان کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ رکھا جا سکے۔این سی اے کی انتظامیہ نے کالج کے شاندار ورثے کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم پیش کی۔
لاہور سے مزید