لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہوربارایسوسی ایشن کے الیکشن میں ماڈل ٹاؤن سیٹ کیلئے نائب صدر کے امیدوارکنول آصف اقبال خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کامیابی کے بعد بار اور بنچ میں پل کاکرداراداکروں گا۔ماڈل ٹاؤن کورٹ کے دیرینہ مسائل سے آگاہ ہوں لہٰذاء وہاں جدید سہولیات کی فراہمی میری ترجیحات میں سرفہرست ہوگی۔قانون دان ایک خاندان کی مانند متحد ہیں،جس کسی نے عدلیہ کی آزادی کومیلی آنکھ سے دیکھا ہم اس کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔