• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج کیلئے مزید 88 لاکھ جاری

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے 6 بچوں کوکلئیر امپلانٹ اور بون میرو سرجریز کیلئے 88 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے ہیں ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس اس سے قبل لگ بھگ 25 سے زائد ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کروا چکی ہے ، ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت تھیلیسیمیا اور سیریبل پالسی سے متاثرہ بچوں کو علاج معالجے میں ماہانہ وظائف فراہم کیے جارہے ہیں ۔آئی جی ے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کی ہیلتھ و ایجوکیشن ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔مزید برآں آئی جی نے ہدایات دیں کہ اسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملز موں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں، آر پی اوزاور ڈی پی اوز ناجائز اسلحہ کے کریک ڈاؤن کی ہفتہ وار رپورٹس سی پی او بھجوائیں ، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال 1581 کلاشنکوف، 39818 پسٹل، 3398 بندوقیں، 2982 رائفلز اور 744 ریوالور برآمد کیے۔
لاہور سے مزید