• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈز کے مریض نفرت نہیں ،توجہ کے مستحق ہیں، سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر سیکنڈری ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے ایڈز سے بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایڈز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بچاؤ کے لئے ہم سب کو کاوشیں کرنا ہوں گی ،انہوں نے کہا کہ ایڈز سے متاثرہ افراد کو علاج و رہنمائی سے معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہمارا بنیادی مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈز کے مریض نفرت نہیں رہنمائی اور ہماری توجہ کے مستحق ہیں۔ایڈز کی روک تھام، جانچ اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کا خاتمہ انتہائی اہم ہو چکا ہے۔ ایڈز کے خاتمے اور علاج کے لئے سرگرم کمیونٹیز کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب بھر میں ڈائیلسز کے لئے ایڈز سکریننگ کے ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
لاہور سے مزید