لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ٹاؤن شپ اور گرین ٹاؤن کے گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ اورسکیورٹی کی چیکنگ کی ،ایس پی صدر نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ، گرجا گھر کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ پر بھی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبادت کے لیے آئے افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے۔