لاہور (نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں تقریب تقسیم انعامات و اسنادموقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک پر حکمرانی کا حق ریاست کے منتخب نمائندوں کا ہے اور اختلاف رائے کے نام پر کسی کا گھر جلانا ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کے نام پر گھیراؤ جلاؤ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ سیاست افراتفری اور انتشار کا نام نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے جامعہ سلفیہ کی لائبریری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ علم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور قوم کی ترقی میں لائبریریاں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ تقریب میں پروفیسر ساجد میر،مولانا عبدالرشید حجازی، پروفیسر یاسین ظفر، ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، حافظ صہیب میر محمدی سمیت مقامی علماء اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔