میاں چنوں(نامہ نگار) نواحی گاؤں 100 پندرہ ایل میں ڈکیتی کر کے فرار ہونے والا ڈاکو عوام نے پکڑ لیا, اور ڈاکو کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقہ 100 پندرہ ایل میں ایک ڈاکو طالب علم سے لیب ٹاپ موبائل۔ اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رھا تھا کہ شور واویلا سن کر اھل علاقہ نے اس کا تعاقب کیا ڈاکو نے فأئرنگ شروع کردی گولیاں ختم ہونے پر شہریوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔