• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی سی کاکیس بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے‘بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن

کوئٹہ (پ ر) بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کےاجلاس میں ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے بعداس پرتنقیدی جائزہ لیاگیا اجلاس میں وی سی ڈاکٹر خالد حفیظ کی جانب سے بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے خلاف دائر کردہ کیس کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ غیر جمہوری وی سی ایسوسی ایشن اور یونینز کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس کرکے بنیادی انسانی حقوق اور ایسوسی ایشن کے حق کو جھٹلا رہے ہیں جو خلاف آئین اور قانون عمل ہےشرکاء نے رجسٹرار بیوٹمز کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی انکوائری کو بااثر افراد کے کہنے پر روکنے کی بھی مذمت کی اورگورنر‘ وزیراعلیٰ اور وزیرتعلیم سے شفاف تحقیقات کامطالبہ کیا ۔
کوئٹہ سے مزید