• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نے ممکنہ برڈ فلو وبا سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا

لندن (سعید نیازی) برطانیہ نے ممکنہ برڈ فلو وبا سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے اور اس مقصد کیلئے وبا سے نمٹنے والی ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکوں کا آرڈر دے دیا ہے۔ انسانوں کو لگائی جانے والی ویکسین انفلوئنزا ایچ 5صرف اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب وائرسH5NI انسانوں میں پھیل جائے۔ یوکے ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کے مطابق ایسے کوئی شواہد نہیں کہ یہ وائرس انسانوں کو آپس میں میل جول سے لگے۔ ایجنسی کے مطابق ویکسین کی خریداری وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، ایجنسی کی ڈاکٹر میراچند نے کہا ہے کہ وبا پھیلنے کی صورت میں ویکسین تک جلد رسائی جانیں بچانے کا سبب بنتی ہے۔ اور ہمیں انفلوئنزا کے مختلف وائرسز کے خلاف تیار رہنا ضروری ہے کیونکہ یہ انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ ایجنسی کے مطابق انفلوئنزا کے وائرس کی مختلف اقسام ہیں، جس میں H5NI کچھ سالوں سے بنیادی طور پر پرندوں میں عالمی وبا کا سبب بن رہا ہے، اور انفلوئنزا سے نمٹنے والی ویکسین ہیلتھ کیئر کمپنی سی ایس ایل سیکوائر یوکے لمیٹیڈ تیار کرے گی۔ گزشتہ ماہ ڈیپارٹمنٹ فار انوائرمنٹ فوڈ اینڈ رورل افیئرز نے یارکشائر کے ایک فارم میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق کی تھی۔ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق متعلقہ فارم کی تمام مرغیوں کو ختم کر دیاجائے گا اور اس علاقے کے تین کلومیٹر اطراف میں پروٹیکشن زون بھی قائم کیا جائے گا۔ یہ وائرس پرندوں کو چھونے اور ان کی ڈراپنگ کے سبب پھیل سکتا ہے تاہم اس سے انسانوں کے متاثر ہونے کا امکان انتہائی کم ہے۔

یورپ سے سے مزید