• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونس سعیدہ وارثی کی کتاب کی تقریب رونمائی

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹش ایشین بزنس چیمبرز کے جنید اشرف نے بیرونس سعیدہ وارثی کی کتاب ’’ مسلم ڈونٹ میئر‘‘ کی تقریب رونمائی گلاسگو یونیورسٹی کے ہال میں منعقد کرائی، جبکہ بعدازاں اسکاٹ لینڈ کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت مرزا امین نے ان کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا۔ دونوں مقامات پر اپنے خطاب میں سعیدہ وارثی نے کہا کہ مسلمان مقامی معاشرے میں بزنس، ہیلتھ، کلچر، آرٹس اور دیگر بے شمار شعبوں میں ترقی کے لئے ایک نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ان کو وہ عزت و تکریم نہیں دی جاتی جس کے وہ مستحق ہیں۔ یہ ہماری ڈیوٹی ہے کہ ان کارناموں کو اجاگر کریں بہتر ہے کہ سیاست میں آنے سے پہلے خود کو مالی طور پر بھی مضبوط کریں۔ اپنی سیاست کی بنیاد اصولوں پر کریں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری حکومتیں وہ کچھ نہیں کرتیں جو وہ کہتی ہیں۔ اس کی ایک واضح مثال فلسطین اور اسرائیل کی ہے، ہم دو ریاستی حل کی بات تو کرتے ہیں لیکن دوسری ریاست کو تسلیم نہیں کرتے۔ ہم انسانی حقوق کی بات تو کرتےہیں لیکن ان کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے کچھ نہیں کرتے۔ ایک طاقت کی غلط پالیسیوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں جب مجھے سیاست میں اتنی زیادہ منافقت نظر آئی تو میں نے اس کا راستہ روکنے کی کوشش کی، لیکن ناکامی پر بطور احتجاج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سعیدہ وارثی نے کہا کہ ملک میں اسلاموفوبیا میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن حکومت اور ادارے ابھی تک اسلاموفوبیا کی تعریف بھی مقرر نہیں کرسکے، جبکہ اسکاٹ لینڈ اس معاملے میں بہتر پوزیشن میں ہے۔ تقریب سے مرزا امین ، ریاض قریشی اور خلیل ملک نے بھی خطاب کیا۔
یورپ سے سے مزید