پیرس (رضا چوہدری ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تاریخی نوٹری ڈیم کے کیتھیڈرل کے دروازے اتوار 8دسمبر 2024کو پانچ سال بعد پہلی بار عوام کےلئے کھلیں گے جو اپریل 2019کی تباہ کن آگ نے عظیم گوتھک چرچ کو تقریباً تباہ کر دیا تھا۔ دو رسمی تقریبات منائے جائیں گے اور پھر ایک دن میں تقریباً40ہزار افراد کی آمدسلسلہ شروع ہو جائے گا۔ نوٹری ڈیم کو پانچ سال بعد دوبارہ تعمیر اور بحال کیا گیا ہے۔ دو ہفتے قبل،صدر سمیت حکمرانوں کو کیتھیڈرل کے اندر رسائی دی گئی تھی ۔ بل وائٹیکرنے 2019 میں نوٹرے ڈیم کے جلنے کے اگلے دن وعدہ کیا تھا اورکہا تھا کہ ہم نوٹری ڈیم کو پہلے سے زیادہ خوبصورت بنائیں گے، اور میں چاہتا ہوں کہ اگلے پانچ سالوں میں یہ کام ہو جائے۔ جو مکمل ہو گیا ہے۔