• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوسلو میں حلقہ ارباب ذوق کے زیر اہتمام تقریب پذیرائی

اوسلو(ناصراکبر)ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں حلقہ ارباب ذوق ناروے کے زیر اہتمام نامور صحافی اور دانشورسید مجاہد علی کی اداریوں پر مشتمل 10 جلدوں پر محیط ضخیم کتاب ’’امانتیں کئی سال کی‘‘کی تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت ممتاز شاعر، ادیب اور کالم نگار مسعود منور نے کی جبکہ نظامت کے فرائض حلقہ ارباب ذوق ناروے کے سیکرٹری جنرل آفتاب وڑائچ نے سر انجام دیے۔ تقریب سے نثار احمد بھگت، ڈاکٹر ندیم حسین، خالد سلیمی، انیس احمد، یاسمین مجاہد اور مسعود منور نے خطاب کرتے ہوئے، سید مجاہد علی کی پچاس سال پر محیط گراں قدر صحافتی اور علمی و ادبی خدمات کو خوب صورت الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔حلقہ ارباب ذوق ناروے کے زیر اہتمام اس تقریب میں ناروے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
یورپ سے سے مزید