• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں پنشنرز کو بجلی اور گیس کی مد میں مدد ملے گی

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ میں آئندہ سال موسم سرما میں ہرپنشنر کو بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی میں مدد ملے گی۔ سوشل جسٹس کی سیکرٹری شرلے این سمرویل نے کہا کہ پنشنرز کو عمر کے لحاظ سے 2 سے 3 سو پونڈ ملیں گے جبکہ دیگر کو ایک سو پونڈز دیئے جائیں گے۔ شرلے کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی پنشنر کو مالی مشکلات کی وجہ سے کھانے اورہیٹنگ کے درمیان میں سے کسی ایک کا چناؤ نہ کرنا پڑے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی حکومت نے اس سال تمام پنشنرز کو انرجی میں مدد کے حقوق کو ختم کرتے ہوئے صرف انہی افراد کو یہ ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو پنشن کریڈٹ یا دیگر اہل بینفیٹ پر تھے۔ اس تبدیلی کا مطلب ہےکہ اسکاٹ لینڈ میں اس سال نو لاکھ پنشنرز موسم سرما کی ادائیگی سے محروم رہیں گے۔ واضح رہے کہ سکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرورپہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ حکومت میں آکر ونٹر فیول کی ادائیگیوں کو دوبارہ شروع کریں گے۔ اسکاٹ لینڈ میں تمام پنشنرز کو سردیوں میں فیول کی مدد دینے کا اعلان ایک اہم پالیسی بیان ہے جو قبل ازیں کہہ چکی تھی کہ وہ برطانوی حکومت کے فیصلے سے مطابقت کرتے ہوئے صرف مخصوص گروپس کو یہ ادائیگی کریں گے۔
یورپ سے سے مزید