لندن (پی اے )مالیاتی محتسب میں درج کرائی گئی فراڈ اور اسکیم کی شکایات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران فراڈ اور اسکیم کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہو اور ان 3مہینوں کے دوران 9,091شکایات درج کرائی گئیں جو کسی بھی ایک سہہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ ہیں ۔پچھلی سہ ماہی اپریل سے جون کے دوران دھوکہ دہی اور فراڈ کی 8734 شکایات موصول ہوئی تھیں۔ ایف او ایس نے کہا کہ تازہ ترین سہ ماہی ، اپریل 2018میں شروع ہونے والے ریکارڈ کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 4,956شکایات مجاز پش پیمنٹ (اے پی پی) فراڈ سے متعلق تھیں ، جہاں لوگوں کو دھوکہ دے کر دھوکہ باز کو رقم منتقل کی جاتی ہے۔ اکتوبر میں نئے قوانین نافذ ہوئے تھے، جس کے تحت بینکوں کو ایسے فراڈ کے متاثرین کو ادائیگی کرنا لازمی قرار دی گئی تھی۔ اس سے پہلے، بہت سے بینکوں نے رضاکارانہ ادائیگی کے کوڈ پر دستخط کیے تھے۔ ایف او ایس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس درج کرائی گئی پیچیدہ شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس میں کئی مراحل میں کئے جانے والے فراڈشامل ہیں، جہاں فراڈ کرنے والے تک پہنچنے سے پہلے کئی بینکوں سے رقم گزر جاتی ہے۔ سروس کے مطابق ، یہ خاص طور پر کرپٹو کرنسی سرمایہ کاری کے فراڈ کے ساتھ ساتھ محفوظ اکاؤنٹ میں فراڈ بھی عام ہے - جہاں لوگوں کو دھوکہ بازوں کے ذریعہ ان کے بینک جیسے قابل اعتماد ادارے کا اہلکار بن کر بلایا جاتا ہے ، اور دوسرے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ ایف او ایس کے چیف ایگزیکٹو اور چیف محتسب ایبی تھامس کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال تشویش ناک ہے کہ دھوکہ دہی اور فراڈ کے معاملات میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔لوگ دھوکہ دہی یا فراڈ کا شکار ہونے پر شرمندگی محسوس کرتے ہیں اور اس مسئلے کو رپورٹ کرنے سے ہچکچا تے ہیں ، لیکن یہ جرائم پیچیدہ اور ناقابل یقین حد تک قابل اعتماد ہوسکتے ہیں اور کسی کو بھی آگے آنے سے ڈرنا نہیں چاہئے۔ حالیہ برسوں میں، ہزاروں مقدمات میں تحقیقات کے نتیجے میں فراڈ کا شکار ہونے والوں کو 150 ملین پونڈ سے زیادہ رقم واپس کی گئی اگر صارفین کو اپنے بینک یا فنانس فراہم کنندہ کے ساتھ تنازعہ ہے تو وہ براہ راست محتسب کی خدمات سے فائدہ اٹھا مسکتے ہیں ، اگر وہ اپنی شکایت سے نمٹنے کے طریقہ کار پر خوش نہیں ہیں تو اس حوالے سے ایک منصفانہ جواب حاصل کرنا مفت اور آسان بنادیاگیاہے۔