برن ( نیوز ڈیسک) سوئٹزرلینڈ نے آیندہ برس ساڑھے 8 ہزار غیر ملکی ہنر مندوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ بیان میں کہاگیا کہ غیر ملکیوں کے کوٹے کو اسی سطح پر برقرار رکھا جائے گا جس سے غیر یورپی یونین کے ممالک سے ساڑھے 8 ہزار تک ہنر مند کارکنوں کی بھرتی کی اجازت دی جائے گی۔ فیڈرل کونسل کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ملک کی معیشت کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا کیے بغیر ضروری ہنر تک رسائی حاصل ہو۔ غیر ملکی کارکنوں کا داخلہ معاشی طلب پر مبنی ہے اور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مقامی اور لیبر مارکیٹیں بھرتی کے لیے پہلے ذرائع رہیں گی۔