واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا اور چین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کیا ،جس میں دونوں ممالک نے 6قیدی رہا کردیے۔ رہائی پانے والے 3امریکیوں میں مارک سویڈن، کائی لی اور جان لیونگ شامل ہیں۔مارک سویڈن کو منشیات کے الزام میں سزائے موت کا سامنا تھا، جبکہ کائی لی اور جان لیونگ پر جاسوسی کرنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔