لندن (پی اے) کوویڈکرپشن کے نئے کمشنر نے حفاظتی سازوسامان (PPE)کی خریداری میں فراڈ کی تفتیش شروع کردی۔ کمشنر ٹام Hayhoe کا پہلا کام کورونا کے دوران 8.7 بلین پاؤنڈ مالیت کی (PPE)کی خریداری اور اس کے بعد سرکاری کھاتوں سے اسے ہدف کرنے کا جائزہ لینا ہوگا۔ توقع کی جاتی ہے کہ کمشنر Hayhoe پچھلی حکومت کے اس اقدام کا جائزہ لیں گے، جس کے تحت اس نے 674 ملین پاؤنڈ مالیت کے معاہدوں سے رقم واپس لینے کی کوشش ترک کر دی تھی۔ نیشنل کرائم ایجنسی الگ سے پی پی ای خریداری کے نظام میں ممکنہ مجرمانہ اقدامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ چانسلر ریچل ریوز نے انہیں عوامی پیسہ واپس حاصل کرنے کی کوشش کرنے کے لئے کہا ہے جو دھوکہ دہی اور غیر مؤثر معاہدوں کی وجہ سے ضائع ہوا اور اس کام کی انجام دہی کیلئے انھیں خریداری کے شعبے میں اپنےتجربے کو بروئے کار لانے کی درخواست کی ہے کیونکہ وہ سابقہ NHS ٹرسٹ کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ خزانہ کے ایک ذرائع نے بتایا کہ چانسلر نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ یہ پیسہ واپس چاہتی ہیں، جو برطانوی عوام کا ہے اور جو ہماری عوامی خدمات جیسے NHS، اسکولوں اور پولیس کے لئے مختص ہونا چاہئے۔ وہ ان دھوکہ بازوں کو نہیں چھوڑیں گی جو قومی ایمرجنسی کے دوران فائدہ اٹھا کر اپنے پیٹ بھرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ٹامHayhoe اپنے وسیع تجربے کے ساتھ ایک کمشنر کے طور پر اس کام میں بے پناہ محنت کریں گے اور وبا کے دوران فضیحت اور دھوکہ دہی کے اس ناقابلِ قبول معاملات کی تحقیقات میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر ڈپارٹمنٹ (DHSC) نے وبا کے پہلے سال میں پی پی ای پر خرچ کی گئی 12 ارب پاؤنڈ کی 3 چوتھائی رقم بڑی حد تک مہنگے داموں اور ایسے سامان کی خریداری پر ضائع کردی تھی، جو ضروریات سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔ وبا کے دوران DHSC کے سربراہ سول سروس کے افسر، سر کرِس ورملڈ فی الوقت برطانیہ کے سب سے سینئر سول سروس کے افسر کابینہ سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ایک معروف کمپنی جسے وی آئی پی لین کے ذریعے 200 ملین پاؤنڈ سے زائد مالیت کے حکومت کے پی پی ای کنٹریکٹس دیئے گئے۔ پی پی ای میڈ پرو تھی، جو بارونی میشل مونس سے منسلک ہے۔ ان کے شوہر نے اس کے بعد حکومت پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ جوڑے کو اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہرانا چاہتی ہے اور اس کی بجائے DHSC کو موردِ الزام ٹھہرا کر اس کے اعلیٰ سول سروس افسر، سر کرِس سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے۔ لیبر پارٹی کے منشور میں یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ ایک طے شدہ مدت کے کمشنر کو مقرر کیا جائے گا اور وبا سے متعلق فراڈ اور وہ کنٹریکٹس، جنہیں پورا نہیں کیا گیا، ان میں عوامی پیسے کی وصولی کے لئے ہر ممکن طریقہ استعمال کیا جائے گا۔ مسٹر Hayhoe کا معاہدہ ایک سال کے لئے ہے، انھیں وزارت خزانہ کی ایک چھوٹی سے ٹیم کی مدد حاصل ہوگی اور وہ براہِ راست جائزو کو رپورٹ کریں گے۔ وہ اپنے معاہدے کے اختتام پر حکومت کے لئے ایک رپورٹ پیش کریں گے، جس میں ان کے تجربات اور سفارشات شامل ہوں گی تاکہ مستقبل میں کسی بحران کے دوران حکومت کے خریداری کے طریقوں کو بہتر بنایا جا سکے۔