• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایران کا تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

تہران(نیوز ایجنسی ) پاکستان اور ایران نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے، وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے مشہد میں ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ایران کے شہر مشہد میں ای سی او کی وزرا کونسل کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، تازہ ترین علاقائی اور عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید