• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: بلی کو مار کر کھانے والی خاتون کو 1 سال قید کی سزا

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکا میں نوجوان خاتون کو بلی کو مار کر کھانے پر ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ خاتون ایلکسز فیرل نے ریاست اوہائیو میں اگست میں اپنے گھر کے باہر یہ حرکت کی تھی۔

موقع پر پہنچنے والے پولیس اہلکار، خاتون کے پڑوسی اور دیگر افراد بھی اس حرکت پر حیرت زدہ تھے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون کو سزا سنانے والے جج نے اس پر سخت اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس قوم کو شرمندہ کیا، سب سے بڑھ کر آپ نے خود کو شرمندہ کیا۔

جج نے خاتون کو کمیونٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے ناگوار ہے، کوئی بھی جانور کے ساتھ ایسا کر سکتا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ کیا چیز کسی کو بلی کھانے کے لیے آمادہ کر سکتی ہے۔

عدالت میں پراسیکیوٹر چیلسی اسمال نے بلی کھانے کے واقعے کو پریشان کن قرار دیا اور کہا کہ یہ سب سے زیادہ پریشان کن مقدمات میں سے ایک ہے جسے میں نے بطور پراسیکیوٹر دیکھا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید