راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست بریت خارج کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور ان کی بریت کی درخواست خارج کردی۔
اس موقع پر پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ فرد جرم سے قبل ملزم کی بریت استغاثہ کی شہادت کو متاثر کرسکتی ہے۔