• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاراچنار میں ادویات کی قلت، ہیلی کاپٹر سے ترسیل شروع


خیبر پختونخوا حکومت نے پاراچنار میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات پہنچانا شروع کردیں۔

سرکاری حکام کے مطابق پاراچنار میں جان بچانے والی سمیت دیگر ادویات کی قلت کے معاملے پر حکومت نے اقدامات اٹھائے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے میں ادویات پہنچانا شروع کی ہیں۔

سرکاری حکام کے مطابق روڈ کی بندش کے باعث پاراچنار میں ادویات کی قلت ہوگئی تھی، ادویات کی ترسیل کےلیے وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر استعمال ہو رہا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم نے کہا کہ کرم میں حالات معمول پر آرہے ہیں، وہاں مکمل فائر بندی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادویات کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء بھی پاراچنار بھیجی جائیں گی، امن بحال کر رہے ہیں، جلد سڑکوں کو بھی کھول دیں گے۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ کرم سے ججز اور ان کی فیملی کو باحفاظت واپس لے آئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید