• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم: ٹل پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کیلئے پولیس کا ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو خط


خیبر پختون خوا کے قبائلی ضلع کرم میں ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانےکے لیے پولیس نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کوخط تحریر کیا ہے۔

 خط میں لکھا گیا ہے کہ ٹل پارا چنار روڈ کی سیکیورٹی کے لیے 400 ایکس سروس مین بھرتی کیے جائیں۔

 خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایکس سروس مین کی بھرتی رواں اور اگلے مالی سال کے لیے کی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایکس سروس مین کی بھرتیوں کا مقصد ٹل پارا چنار روڈ کو محفوظ بنانا ہے۔

 خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 400 اہلکاروں کی بھرتی کی سمری منظوری کے لیے وزیرِ اعلیٰ کو بھجوائی جائی اور بھرتی کے بعد ٹل پاراچنار روڈ پر پولیس پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید