• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ نے بیرسٹر علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر تعینات کر دیا

سینیٹر علی ظفر(فائل فوٹو)۔
سینیٹر علی ظفر(فائل فوٹو)۔

چیئرمین سینیٹ نے بیرسٹر علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر تعینات کردیا۔ 

چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے علی ظفر کی تعیناتی کی۔ سینیٹر شبلی فراز نے جوڈیشل کمیشن کی ممبر شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

سینیٹر شبلی فراز نے بیرسٹر علی ظفر کا نام ممبر جوڈیشل کمیشن کےلیے دیا تھا۔ سینیٹر بیرسٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے بھی جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

عمر ایوب نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا، انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو اپنی جگہ جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید