• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں خرم حسین کی جانب سے کمیونٹی شخصیات کے اعزاز میں تقریب

دی ہیگ (راجہ فاروق) پاکستان ویلفیر ایسوسی ایشن دی ہیگ کے صدر میاں خالد حسین کے صاحبزادے میاں خرم حسین نے گزشتہ روز اپنے والد کے دوستوں سینئر سیٹیزن کے اعزاز میں دی ہیگ کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا ۔تقریب میں راجہ زیب خان ، راجہ فاروق حیدر، راجہ قمر زیب، پرویز ایوب، چو ہدری قمر حسین، چوہدری مز مل حسین ،چوہدری نیئر حسین اور دیگر نے شرکت کی۔ میاں خالد حسین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔تقریب میں پاکستان کے حا لات حاضرہ اور یہاں پردیس میں گذشتہ سالوںمیں وفات پانے والے دوستوں کا تذ کرہ کیا گیا اور رفتگان کی یادوں کو تازہ کیا گیا اور ان کے لئے دعاۓ مغفرت کی گئی۔ شر کا ۓ محفل نے میاں خرم حسین کی مہمان نواز ی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس ا مر کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کے باعثبہت سارے دوستوں کو بڑی مدت کے بعد مل بیٹھنےکا موقع ملا۔
یورپ سے سے مزید