• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسے میں بھرپور شرکت جمہوریت پسندی کا ثبو ت ہے ،پشتونخواایس او

کوئٹہ ( پ ر) کامیاب جلسہ عام پر کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، طلباء ، نوجوانوں نے جلسہ عام میں شرکت کرکے جمہوریت پسندی ، قوم دوستی کا ثبوت دیا، پشتونخوا ایس او کے کارکنوں نے اپنی تنظیم کو مزید منظم اور فعال بنانا ہوگا، کامیاب ریلی پر تمام کارکن دادو تحسین کے مستحق ہیں، امید ہے کہ مستقبل میں اپنا فعال کردار جاری رکھتے ہوئے نوجوانوں ، طلباء کو پشتونخوا ایس او کے پلیٹ فارم سے قومی سیاسی جمہوری جدوجہد کا حصہ بناکر ان کے حقوق کی جدوجہد کو تقویت بخشے گے۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک، آفس آرگنائزر عظیم افغان، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی، ثقافت آرگنائزر طیب خان،ڈپٹی آرگنائزرز ہارون موسیٰ خیل،بشیر آفغان ،زبیر ترین، ڈاکٹر دلبر ازل، امین اچکزئی، شریف دومڑ، ڈاکٹر زبیر خلجی، خوشحال خان کاکڑاور سید وہاب آغانے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشتون غیور ملت کو محکومی ومحرومی سے نجات دلانے کے لیے پشتونخوامیپ کے شانہ بشانہ فعال ادا کرتی رہے گی ۔
کوئٹہ سے مزید