• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ‘نواں کلی الائی کالونی میں مسجد سے ملحقہ نالے پر سلیب رکھنے کا مطالبہ

کوئٹہ(پ ر) نواں کلی مدرسہ گلی الائی کالونی کے مکین سید سیف الرحمن نے بتایا ہے کہ مسجد صدیق اکبرؓ سے ملحقہ نالے کے اوپر سلیب نہیں رکھے جا سکے ہیں جس کے باعث مسجد میں تعفن پھیلا رہتا ہے جس سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے علاقے سے منتخب صوبائی وزیر لائیو اسٹاک بخت محمد کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن و ایڈ منسٹریٹر حمزہ شفقات سے اپیل کی کہ مسجد سے ملحقہ نالے کے اوپر سلیب نصب کئے جائیں تا کہ نمازی اطمینان و سکون سے عبادت کر سکیں۔
کوئٹہ سے مزید