• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاشم تارن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،ا ےاین پی

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ، سینئرصوبائی نائب صدر سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی، صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالباری کاکڑ، صوبائی ترجمان ولی داد میانی، ضلعی پشین کے صدر اصغر علی ترین نے اے این پی کے دیرینہ رکن سینئر رہنما محمد ہاشم تارن کی وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد ہاشم تارن جیسے مخلص بے لوث ساتھی کی رحلت سے دلی صدمہ پہنچا ہے وہ ایک کل وقتی خوددار سیاسی کارکن تھے ان کی عوامی نیشنل پارٹی اور پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے کی گئی جہد اور کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان کی رحلت سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔
کوئٹہ سے مزید