• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل مہنگاکرنےکیخلاف ہر فورم پر آوازبلندکی جائیگی،پی پی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ ، کوئٹہ سٹی کے سابق صدر نور الدین کاکڑ اور صوبائی رہنما اختر بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 55 روپے کا اضافہ ناقابل قبول ہے حکومت مہنگائی کم کرنے کیلیے ٹھوس اورعملی اقدامات اورمہنگائی کے مارے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں وفاقی حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے کا اضافہ عوام پر پٹرول بم گرانے کے مترادف ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی عید کی خوشیاں بھی ماند پڑجائیں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں رہی سہی کسر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے پوری کردی ہے۔
کوئٹہ سے مزید