کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صوبائی رہنما ایم پی اے زرک خان مندو خیل نے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کی صوبائی قیادت اور علاقہ معتبرین کی مشاورت سے کنٹونمنٹ بورڈ کوارڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی جس کے کوارڈینیٹر محمد نعیم جبکہ ممبران میں محمد ندیم قریشی اور سردار خالد منصور نامزد کیے گئے ہیں دریں اثنا زرک خان مندوخیل نے کمیٹی اراکین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی ارکان جلد از جلد علاقے کے معتبرین سے رابطے اورباہمی مشاورت سے آنے والے بلدیاتی انتخابات اور کینٹ کے عوام کو درپیش فوری حل طلب مسائل کے بارے میں سفارشات مرتب کرکے ائندہ اجلاس میں پیش کریں تاکہ ان سفارشات کی روشنی میں قابل عمل لائحہ عمل طے کیا جائے۔