• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزوہ بدر کفر واسلام کا فیصلہ کن معرکہ ثابت ہوا،مولانا عبدالرحیم رحیمی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جامعہ دارالعلوم ضیا القرآن رحیمی ٹاون سریاب کسٹم سبی روڈکےمہتمم مولانا عبدالرحیم رحیمی نےکہاہے کہ میدانِ بدر میں لشکر اسلام کے پاسبان و محافظ اور جاں باز و جان نثار سپاہیوں نے بے جگری سے لڑتے ہوئے کفار کی کثرت کو کچل کر رکھ دیا ان خیالات کااظہارانھوں نے طلبا اوراساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہاکہ حضور نبی کریم ﷺ کی مستجاب دعاؤں کے صدقے رب ذوالجلال کی تائید و نصرت کی بدولت کفار کو ایسی شکست فاش ہوئی کہ جس کی مثال تاریخ عالم پیش کرنے سے قاصر ہےکفار کے تقریباً ستّر آدمی قتل ہوئے اور تقریباً اتنے ہی افراد کو قیدی بنا دیا گیا اور کفار کے وہ سردار جو شجاعت و بہادری میں بے مثال سمجھے جاتے تھے اور جن پر کفار مکہ کو بڑا ناز تھا وہ سب کے سب مسلمان مجاہدین کے ہاتھوں قتل ہوکر جہنّم کا ایندھن بن گئے اور جو کافر زندہ رہ گئے وہ میدان چھوڑ کر ایسے بھاگے کہ پیچھے مڑ کر بھی نہیں دیکھا اور سیدھا مکہ میں اپنے گھروں میں جا کر دم لیا لشکر اسلام میں سے صرف 14 خوش نصیب سرفروش مجاہدوں نے شہادت کا عظیم منصب حاصل کیا اور جنت الفردوس میں داخل ہوگئے جن میں سے چھے مہاجرین اور آٹھ انصار تھےقرآنِ مجید میں اس معرکہ کو یوم الفرقان یعنی حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والے دن کے نام سے تعبیر فرمایا ہے یعنی یہ وہ دن ہے جب حق و باطل، خیر و شر اور کفر و اسلام کے درمیان فرق آشکار ہوگیا اور اقوامِ عالم کو بھی پتا چل گیا کہ حق کا علم بردار کون ہے اور باطل کا نقیب کون غزوہ بدر کفر واسلام کا فیصلہ کن معرکہ بھی ثابت ہوا،اس موقع پر نائب مہتمم جامعہ مولاناعطا الرحمان رحیمی اوردیگر بھی موجود تھے۔
کوئٹہ سے مزید