• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ سے پیرا میڈیکل اسٹاف کے وفد کی ملاقات

کوئٹہ(پ ر)صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی شفاء مینگل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد طاہر ہوتک ، حاجی صاحب جان کاکڑ ، نیک محمد خلجی ،حاجی اختر کرد نےملاقات کی ، ملاقات میں پیرا میڈیکل اسٹاف کے حل طلب مسائل زیر باعث آئے ،قائدین نے صوبائی وزیر صحت کو اے آئی اٹینڈنس میں پیرا میڈیکل اسٹاف کو درپیش مسائل، بلوچستان گرینڈ الائنس کے چارٹر آف ڈیمانڈ DRA اور سروس اسٹرکچر ، اپ گریڈیشن ، سروس رولز ، اور دیگر درپیش مسائل پر صوبائی وزیر صحت سے مکمل تعاون کا مطالبہ کیا ،صوبائی وزیر صحت نے DRA کے حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سفارش کی یقین دہانی کرائی اور محکمانہ مسائل پر بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا ،قائدین نے انکا شکریہ ادا کیا اور محکمہ صحت کی بہتری اور مریضوں کے علاج معالجے میں پیرا میڈیکل اسٹاف کے جانب سے مزید محنت اور لگن سے خدمات سر انجام دینے کا عہد کیا ۔
کوئٹہ سے مزید