کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی مرکزی سیکرٹری صاحبہ بڑیچ اور صوبائی سیکرٹری برائے خواتین و انسانی حقوق سابقہ کن صوبائی اسمبلی عارفہ صدیق نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی اور تہذیبی ارتقاء کا اہم ستون ہوتی ہیں ایک مہذب، باوقار اور ترقی یافتہ معاشرہ وہی تصور کیا جاتا ہے جہاں خواتین کو عزت، احترام، تحفظ اور بنیادی حقوق حاصل ہوں اور وہ زندگی کے ہر شعبے میں آزادانہ، باوقار اور مؤثر انداز میں اپنا کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ پشتون معاشرہ میں خواتین کوبڑا احترام، عزت اور وقارحاصل ہےپشتون معاشرے میں خواتین نے نہ صرف گھریلو اور سماجی زندگی میں اہم کردار ادا کیا بلکہ قومی، سیاسی اور جمہوری جدوجہد میں بھی نمایاں حصہ لیا ہے پشتون قومی تحریک اور جمہوری جدوجہد میں خواتین کی شمولیت ایک مثبت، روشن اور قابلِ فخر روایت رہی ہے جس نے سماجی شعور اور قومی بیداری کو فروغ دیا پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اس اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ خواتین کو تعلیم، صحت، روزگار، سیاست اور سماجی سرگرمیوں میں مساوی مواقع فراہم کرنا نہ صرف ان کا بنیادی انسانی حق ہے بلکہ ایک صحت مند، ترقی یافتہ اور باشعور معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر بھی ہے۔