• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم علیؓ کے جلوس کا سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا ،ایس ایس پی آپریشنز

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد آصف خان نے کہا ہے کہ ہزارہ ٹاؤن میں یوم علیؓ کے جلوس کے سلسلے میں سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا شہر بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جلوس کے شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے15سو افسران و الکار وں تعینات کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 19 رمضان المبارک یومِ علیؓ کے جلوس کے سلسلے میں پہلا جلوس ہزارہ ٹاؤن میں برآمد ہو گا جس کی سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئیں ہے اس موقع پر شہر بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جلوس کے شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تقریباً 1500 پولیس افسران و اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی پلان کے تحت جلوس کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے سخت نگرانی کا نظام قائم کیا گیا ہے، جبکہ جلوس کے راستوں پر اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان جلوس کے راستوں، اہم چوراہوں اور حساس مقامات پر مکمل الرٹ رہیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید