کوئٹہ (آن لائن) ریلوے سوسائٹی بروری روڈ کے معززین سینئر صحافی حاجی محمد اجمل، ڈاکٹر زین ، شکیل بلوچ، نیاز بگٹی، کامران خان، چوہدری غلام رسول نے ریلوے سوسائٹی میں ترقیاتی کام کروانے پر جنرل سیکرٹری راجہ عرفان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی ریلوے سوسائٹی کی ترقی میں دلچسپی لیتے رہیں گے گزشتہ روز جنرل سیکرٹری راجہ عرفان نے سوسائٹی کا دورہ کیا جس میں انہوں نے 100کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کردیا جنرل سیکرٹری راجہ عرفان نے اس موقع پر حاجی محمد اجمل اور ڈاکٹر زین کے ہمراہ سوسائٹی کا دورہ بھی کیا اور کہا کہ موسم بہار کی آمد ہے ہم ڈی سی کوئٹہ کے تعاون سے یہاں شجر کاری مہم کا آغاز کرنے والے ہیں انہوں نے ڈی سی کوئٹہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غریبوں میں راشن تقسیم کرکے ان کا معاشی بوجھ کم کیا ہے راجہ عرفان نے کہاکہ آئندہ سال ہم قرعہ اندازی کرکے سوسائٹی کے ورکروں کو عمرہ کروائیں گے جس پر حاضرین نے شکریہ ادا کیا۔