• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بلوچستان خواتین کو بااختیار بنانے کیلئےآگاہی پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری برائے محکمہ ترقی نسواں سائرہ عطاء نے کہا ہے کہ محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان صوبے بھر میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف اقدامات اور آگاہی پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے خواتین کے حقوق، تعلیم، صحت اور معاشی خودمختاری کے حوالے سے مثبت پیغام معاشرے کے ہر طبقے تک مؤثر انداز میں پہنچانا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عا لمی یوم خواتین کے موقع پر منقعدہ سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ ترقی نسواں منیر احمد کاکڑ ، صوبائی محتسب برائے خواتین طاہرہ بلوچ ، روبینہ زہری مینیجر بے نظیر شیلٹر ہوم ویمن اینڈ سنٹر کوئٹہ ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ترقی نسواں جہاں آرا ء تبسم ،یواین ایف اے صوبائی کوآرڈنیٹرسعدہ عطاء اور دیگر نے کہا کہ حکومت بلوچستان خواتین کی فلاح و بہبود، تحفظ اور ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے سیکرٹری محکمہ ترقی نسواں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں معاشرے میں باعزت مقام دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
کوئٹہ سے مزید