پشاور(وقائع نگار) تحصیل شاہ عالم ضلع پشاور کے رہائشی فرد باہم معذوری محمد عامر ولد غازی خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو اسے اپیل کی ہے کہ احساس نوجوان پروگرام میں افراد باہم معذوری کوبھی شامل کیا جائے تاکہ وہ بھی اس اہم اور معاون اسکیم سے استفادہ کر سکیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ معذور افرادکے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعلیٰ شکایات سیل میں کئی شکایات درج کراچکے ہیں لیکن ان شکایات کی شنوائی نہیں ہوئی، انہوں نے وزیر اعلیٰ سے افراد باہم معذوری کو سرکاری ملازمتوں کے لئے عمر میں رعایت دینے کی بھی درخواست کی ہے۔