لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی جمہوری اصولوں کے خلاف ہوگی اور اسی طرح کسی صوبے میں گورنر راج لگانا بھی ملک و ملت کے مفاد میں نہیں۔ وہ عہدیداروں کے ساتھ جامعہ عمر بن عبدالعزیز گلبرگ میں پریس کانفرنس کررہے تھے ،۔ اس موقع پر پروفیسر عدنان فیصل، میاں محمد اصغر ، الحاج عباس علی، شیخ گلزار احمد اور دیگر راہنما بھی موجود تھے ،انہوں نے کہاکہ سیاست میں ظلم و جبر اور نا انصافی کسی طرح بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔