لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) جوہر ٹاؤن میں بینک سے رقم نکلوانے والی خاتون گھر کی دہلیز پر لٹ گئی ،سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے قریب مدینہ سٹریٹ میں واردات ہوئی ، ایک ملزم نےہیلمٹ دوسرے نے ماسک پہن رکھاتھا، ملزمان رکشہ میں بیٹھی خاتون سے ایک لاکھ 90 ہزار روپے چھین لیے۔ شیراکوٹ میں رفیق سے 1لاکھ 75ہزار اور موبائل فون،اقبال ٹاون میں صابرعلی سے 1 لاکھ 60ہزار اور موبائل فون،اسلام پورہ میں قمر عباس سے 1 لاکھ 50ہزار موبائل فون ،جنوبی چھاونی میں عمران شہزاد سے1 لاکھ 40 ہزار ور موبائل فون ،ٹبی سٹی میں مقصود عباس اعوان سے 1 لاکھ 30 ہزار اور موبائل فون،شالیمار میں ذوہیب جمیل سے 1 لاکھ 25روپے موبائل فون چھین لیے،ڈیفنس اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ گارڈن ٹاون شفیق آباد اور کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔