2 سال قبل دادو سے لاپتا ہونے والی لڑکی والدین کو مل گئی، پولیس نے کچھ دن قبل دارالامان منتقل کردیا تھا۔
دارالامان کے انچارج کا کہنا ہے کہ دادو پولیس نے 20 روز قبل 13 سال کی لڑکی کو دارالامان منتقل کیا، لڑکی 2 سال قبل لڑکے کے جھانسے میں آکر گھر سے نکلی تھی۔
والدین کا کہنا ہے کہ بیٹی کی عمر 13 سال ہے، جب لاپتا ہوئی تھی تو 11 سال کی تھی۔