• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج نےبمباری میں اپنے یرغمالی نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا

تل ابیب( نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج نے بمباری میں اپنے ہی یرغمالیوں کو نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگست میں جن 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں غزہ سے نکال لے جانے میں کامیابی ملی تھی وہ یرغمالی ممکنہ طور اسرائیلی فوج کی اپنی ہی بمباری سے ہلاک ہوئے تھے۔ غزہ کے جس علاقے میں اسرائیلی فوج بمباری کر رہی تھی اسی علاقے میں ان اسرائیلی یرغمالیوں کو قید رکھا گیا تھا۔اسرائیلی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بمباری کے وقت ہمارے پاس کوئی اطلاع نہیں تھی۔ فوج کو نہ صرف یہ کہ خبر نہ تھی کہ اسی علاقے میں یرغمالی بھی رکھے گئے ہیں بلکہ ایسا شک یا گمان بھی نہ تھا کہ اسرائیلی شہریوں کو اسی زیر زمین کمپاؤنڈ میں یا اس کے آس پاس ہی چھپایا گیا ہے۔
یورپ سے سے مزید