کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہاگیاہے کہ شہر کی مختلف پختہ اوردرست حالت کی سڑکوں کو توڑ کر دوبارہ بنانےکامقصد صرف کرپشن /کمیشن اور مفادات کاحصول ہے ہرسال مختلف محکموں کی جانب سے ایم پی اے فنڈزکے نام پر تیار سڑکوں کو توڑ کردوبارہ تعمیرکیاجاتاہے جس سے عوام کوفائدہ نہیں ہوتا بیان میں کہاگیا کہ ایک طرف ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے عوام محروم ہیں تودوسری طرف میٹروپولیٹن کی جانب سے پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے کے باوجود عوام سہولیات سے محروم ہیں شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکاہے ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں ادویات تک نہیں ان حالات میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے نام پر فنڈز کا ضیاع خیانت کے سوا اورکچھ نہیں۔