• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، کسانوں کا نئی دہلی کی جانب مارچ، پولیس کی بھاری شیلنگ

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارت، کسانوں کا نئی دہلی کی جانب مارچ ، پولیس کی بھاری شیلنگ  کسان فصلوں کی کم سے کم قیمتوں کی ضمانت کے دیرینہ مطالبے کے حق میںمارچ کر رہے تھے۔   بھارتی پولیس نے گزشتہ روز احتجاج کرنے والے کسانوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔کسانوں نےرواں ہفتے اپنی غیر فعال مارچ ٹو دہلی مہم کو بحال کیا، اس مہم کے تحت2021میں ایک ڈرامائی احتجاج کےدوران انہوں نے ٹریکٹروں سے دارالحکومت پر دھاوا بول دیاتھا۔پولیس نے مارچ سے پہلے ہی دارالحکومت سے تقریباً 200 کلومیٹر دور شمبھو کے مقام پر کسانوں کو روکنے کے لیے کنکریٹ کے بلاکس اور خاردار تاروں کی بھاری رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں۔

دنیا بھر سے سے مزید