کراچی(نیوز ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کا سیمرغ سیٹلائٹ لانچر کے ساتھ خلا میں بھیجا گیافخر-1 سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچ گیا۔گزشتہ روزاسلامی جمہوریہ ایران کےفخر -1 سیٹلائٹ کو وزارت دفاع اور مسلح افواج کے تعاون سے تیار کردہ سیمرغ سیٹلائٹ کیریئر کے ذریعے خلاء میں بھیجا گیا جہاں مدار میں پہنچنے کے بعد اس نے سگنل بھیجنا شروع کر دیا۔