• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں، ارب پتیوں کی دولت میں 10 سال میں 121 فیصد اضافہ

برن، کراچی (نیوز ایجنسی، نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں،ارب پتیوں کی دولت میں 10سال میں 121 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹیکنالوجی کی صنعت سے وابستہ ارب پتیوں کی دولت 2015 میں 788.9 بلین ڈالر سے تین گنا بڑھ کر 2024میں 2.4 ٹریلین ڈالر ہو گئی،2024 میں، تقریبا 268 افراد پہلی بار ارب پتی بنے۔

 دوسری جانب رواں سال کے دوران قدرتی آفات سے عالمی سطح پر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 310 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ 

زیورخ میں قائم سوئزرلینڈ کی ری انشورنس کمپنی کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق2024 میں ہونے والے قدرتی آفات سے ہونے والے معاشی نقصانات کے تخمینے 2023 کے مقابلے میں چھ فیصد زیادہ ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے سب سے بڑے بینک یو بی ایس کا یو بی ایس سالانہ بلین ائر زامبیشنز رپورٹ کے 10ویں ایڈیشن میں کہنا ہے کہ دس سال کے دوران ارب پتیوں کی دولت میں 121 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید