• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹوڈنٹس یونین کامسئلہ ڈائیلاگ سے حل کیا جائے، حسن مرتضیٰ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کےجنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ سٹوڈنٹس یونین کا مسئلہ لاٹھی گولی سے نہیں،سیاسی ڈائیلاگ سے حل کیا جائے۔ وہ پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام متحدہ طلباء محاذ میں شامل طلبہ تنظیموں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔اس موقع پرغازی بابر،موسی کھوکھر،حافظ عامر شہزاد،ہریرا عبد اللہ ،وسیم عباس،اعظم فاروق،فرحان عزیز،سہیل چوہان، یاسر عباسی،حیدر رضا،ایم اکبر بھی موجود تھے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں رانا عمار کے قتل کی مذمت کی۔ مزید برآں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے الائیڈ ونگز کا اجلاس جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی کی زیر صدارت ہوا۔ سید حسن مرتضی نے 15دسمبر سے تنظیمیں مکمل کرنیکی ہدایت کی ہے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی کسان رابطہ کمیٹی قائم کر دی گئی۔ندیم اصغر کائرہ کمیٹی کے کنوینئر مقرر،عنایت علیشاہ،اعجاز سمہ اور سجاد الحسن ممبرز ہونگے ۔
لاہور سے مزید