لاہور(محمد صابر اعوان سے) سرکاری ہسپتالوں میں جگر کے کینسر کی دوا لینوانکس دستیاب نہیں ، میو ہسپتال کی جانب سے کینسر کی دوا لینوانکس کا خریدا گیا محدود اسٹاک بھی ختم ہو گیا ہےجگر کے کینسر کی دوا لینوانکس کی مزید خریداری کا عمل بدترین تعطل سے دوچار ہے ۔محکمہ صحت کا موقف محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ لیور کینسر کے ادویات تمام ہسپتالوں میں ضرورت کے مطابق موجود ہے چند ایک ہسپتالوں میں دوائی کے ختم ہونے کی اطلاعات ہیں ،مزید ادویات جلد خرید لیں گے۔