لاہور(خصوصی رپورٹر) سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) نے لاہور میں یونان کے حالیہ کشتی حادثہ اور غیر قانونی ہجرت کے مسائل کے موضوع پر پریس کانفرنس ہوا، اس موقع پر ایس ایس ڈی او کی حال ہی میں جاری کردہ پالیسی مسودہ کے بارے میں بھی بتایا گیا، جس میں انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس، پنجاب اسمبلی کی چیئر مین سپیشل کمیٹی برائے انسانی سوداگری اور سمگلنگ ایم پی اے عظمی کاردار، فوکل پرسن چیف منسٹر سکلز اینڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام اور ممبر سپیشل کمیٹی اینٹی ٹریفکنگ اینڈ سمگلنگ کمیٹی ایم پی اے عدنان افضل چھٹہ نے شرکت کی، پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا ۔